میں عجب ہی مزاج رکھتا ہوں
سرد لہجے میں آگ رکھتا ہوں
زہر خندہ زبان. ہے میری
یہی پہچان ہر جگہ میری
اپنی مرضی سے تولتے ہیں لوگ
جانے کیا کیا ہی بولتے ہیں لوگ
تم مجھےدودھ کی جلی سمجھو
تم مجھے برا یا بھلی سمجھو
میری چپ کو نا سمجھو کمزوری
طنز کا ہر جواب رکھتا ہوں
کرچیاں جوڑنا میں جانتا ہوں
اپنوں غیروں کو پہچانتا ہوں
عام کو خاص کرنا آتا ہے
خاص کو عام کرنا جانتا ہوں
اپنی چپ میں بھی چیخ رکھتا ہوں
سرد لہجے میں آگ رکھتا ہوں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں