★خواہ مخواہ ★( طنزومزاح)
* ویشنو کی پھسلن * قسط ـ ۵
ہندی مضمون ـ ہری شنکر پرسائی (ہندی طنزومزاح نگار)
مترجم ـ ملا بدیع الزماں (اردو طنزومزاح نگار)
کچھ دنوں بعد ایک گاہک نے بیرے سے کہا، اِدھر کچھ اور بھی ملتا ہے؟"
بیرے نے پوچھا،" اور کیا صاحب؟"
گاہک نے کہا، " ارے یہی دل بہلانے کو کچھ؟ کوئی اونچے قسم کا مال ملے تو لاؤـ"
بیرے نے کہا، "نہیں صاحب، اس ہوٹل میں یہ نہیں چلتا ـ "
گاہک ویشنو کے پاس گیا ـ بولا،"اس ہوٹل میں کون ٹھہرے گا؟ ادھر رات کو دل بہلانے کا کوئی انتظام نہیں ہے ـ"
ویشنو نے کہا،"کیبرے تو ہے صاحب "
گاہک نے کہا،"کیبرے تو دور کا ہوتا ہے ـ بالکل پاس کا چاہیے ـ گرم مال، کمرے میں ـ"
ویشنو پھر دھرم سنکٹ میں پھنس گیا ـ دوسرے دن ویشنو پربھو کی خدمت میں حاضر ہوا ـ درخواست کی ـ "اے میرے مہربان! گاہک لوگ عورت مانگتے ہیں ـ گناہ کا پٹارا ـ میں تو اس گناہ کے پٹارے سے جہاں تک ہو سکے دور بھاگتا ہوں ـ اب میں کیا کروں؟ "
ویشنو کی پاک روح سے آواز آئی، "نادان! یہ تو فطرت اور انسان کے درمیان کا ایک اتفاق ہے ـ اس میں کیا نیکی اور کیا بدی؟ چلنے دے ـ "
ویشنو کی چل پڑی ـ اس نے بیروں سے کہا،" چپ چاپ انتظام کر دیا کرو ـ ذرا پولس سے بچ کر رہا کرو ـ اور ہاں، پچیس فی صد بھگوان کا تحفہ لے لیا کرو ـ"
اب ویشنو کا ہوٹل خوب چلنے لگا ہے ـ شراب، گوشت،کیبرے اور عورت ـ ویشنو دھرم برابر نبھ رہا ہے ـ اِدھر یہ بھی چل رہا ہے ـ اُدھر وہ بھی چل رہا ہے ـ ویشنو نے دھرم سے دھندے کو خوب جوڑ رکھا ہے ـ "
(ختم شد ـ کتاب ـ "خواہ مخواہ "
A few days later, a customer asked Bere, "Is there anything else?"
Barre asked, "And what, sir?"
The customer said, "Hey, is this something to entertain? If you get any high-quality goods, bring them."
Barre said, "No, sir, it doesn't work at this hotel—"
The customer went to Vishnu and said, "Who will stay in this hotel? There is no night entertainment here."
Vishnu said, "Kabre to hai sir."
The customer said, "Cabaret is far away - should be right next door - warm goods, in the room -."
Vaishnava then fell into dharmasankat - the next day he came to Vaishnava Prabhu's service - pleaded - "O my dear! Customers ask for women - the bar of sin - I run as far away from the bar of sin as I can." What should I do now?
A voice came from the pure spirit of Vishnu, "Ignorant! This is an agreement between nature and man - what is good and what is bad in it? Let it be."
Vishnu left - he said to the beers, "Make arrangements quietly - just save them from the police - and yes, take twenty-five percent of God's gift -"
Now Vishnu's hotel is going well - wine, meat, cabaret and women - Vaishnu is doing Dharma equally - here it is also going - there it is also going - Vaishno has well connected the business with dharma - "
(Finished - Book - "Khwah Mukhwah"
................................................ .....
................................................................
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں