پاپولر میرٹھی کی پاپولرٹی اور طنزومزاح کی نئی روایت
اسلم چشتی پونے ( انڈیا )
09422006327
Abstract
And the tradition of comic poetry is very old, but in every era there have been few poets of pure humor - these few poets have carried on this tradition of cheerful, springy poetry.
طنزیہ و مزاحیہ شاعری کی روایت بہت پُرانی ہے لیکن ہر دور میں خالص طنزومزاح کے شاعر کم ہی رہے ہیں -ان کم شاعروں نے ہی اس خوشگوار ، پُر بہار شاعری کی روایت کو آگے بڑھایا ہے - اکبر الہ آبادی کے بعد اُس معیار اور وقار کی شاعری تاریخِ ادب میں نہیں ملتی - اس کے با وجود گُلشنِ ادب میں ہمیشہ طنزومزاح کی مہک سے اُردو قارئین و سامعین لُطف اندوز ہوتے رہے ہیں - بہت سارے شعراء ایسے بھی ہوئے ہیں جنھوں نے اس صنف ادب میں شگوفے تو کھلائے لیکن معیار کا لحاظ نہیں رکھا - کچھ شعراء نے طنزومزاح کی شعری روایتوں کو آگے بڑھانے کے لیے فنِ شاعری کی پوری طرح پابندیوں اور اُصولوں کو ملحوظ رکھ کر شاعری کی ، زمانے کے تقاضوں اور ضرورتوں کے تحت نظمیں ، غزلیں ، ہزلیں، قطعات اور رباعیات ایسے پیش کیے کہ قدیم روایت تازگی اور پُرکاری سے آگے بڑھتی گئی - اس سلسلے میں کئی نام قابلِ قدر اور قابلِ داد ضرور ہیں لیکن یہاں موجودہ دور کے مقبول اور ہر دلعزیز شاعر پاپولر میرٹھی کی پاپولرٹی اور انکی روایتوں کی پاسداری کے ساتھ نئی روایتوں کا ذکر مقصود ہے -
آج ک
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں