★ خواہ مخواہ ★( طنزومزاح)
Abstract
Hindi article - Hari Shankar Parsai (Hindi satirist) Translator - Mulla Badi-Uzzaman (Urdu satirist)
But one day Ababazicutio came and said, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, he replied, "Medicine of meat foot is also like-" said Bhatsinu, "Lavan Bhaskar Choran arranged?" The executive beat Peta, "You don't mean anything - I mean - alcohol! Open a bar here -" Vishnu sunn ho gaya - ke lage - "How is the alcohol drunk here Japanese?" The next day Vishnu again said to Prabhu, "Prabhu, way." People ask for madira - how can I fulfill your bhakta, madira?"
Vishnu's pure voice said, "Ignorant! Do you want to sit in a hotel? The gods used to drink soma rasa - this is Madira - your Vaishnava dharma is not broken in it - in the Sama Veda, you have a trith shloka of soma rasa that is Madira." In praise - do you not understand Dharma?"
* ویشنو کی پھسلن * قسط ـ ۳
ہندی مضمون ـ ہری شنکر پرسائی (ہندی طنزومزاح نگار) مترجم ـ ملا بدیع الزماں (اردو طنزومزاح نگار)
مگر ایک دن پھر وہی ایکزیکیوٹیو آیا ـ کہنے لگا،"ہاں، اب ٹھیک ہے ـ مانساہار اچھا ملنے لگا ہے ـ پر ایک بات ہے ـ " وییشنو نے پوچھا، "وہ کیا؟" اس نے جواب دیا، " گوشت کے پچنے کی دوائی بھی تو ہونی چاہیئے ـ" ویشنو نے کہا، " لاوَن بھاسکر چورن کا انتظام کروا دوں؟ " ایکزیکیوٹیو نے ماتھا پیٹا ـ کہنے لگا،" آپ کچھ نہیں سمجھتے ـ میرا مطلب ـ ـ ـ شراب! یہاں بار کھولیئے ـ" ویشنو سُنّ ہو گیا ـ کہنے لگاـ" شراب یہاں کیسے پی جا سکتی ہے؟ میں پربھو کے چرن امرت کا انتظام تو کرسکتا ہوں ـ پر مدیرا! ہے رام!" دوسرے دن ویشنو نے پھر پربھو سے کہا،"پربھو،وے لوگ مدیرا مانگتے ہیں ـ میں آپ کا بھکت، مدیرا کیسے پلا سکتا ہوں؟"
ویشنو کی پاک روح سے آواز آئی، "نادان! تو کیا ہوٹل بٹھانا چاہتا ہے؟ دیوتا سوم رس پیتے تھے ـ وہی سوم رس یہ مدیرا ہے ـ اس میں تیرا ویشنَو دھرم کہاں ٹوٹتا ہے ـ سام وید میں تو ترسٹھ شلوک سوم رس یعنی مدیرا کی تعریف میں ہیں ـ تجھے دھرم کی سمجھ ہے یا نہیں؟ "
ویشنو کو دھرم کی سمجھ آگئی ـ اس نے ہوٹل میں بار کھول دیا ـ اب ہوٹل ٹھاٹھ سے چلنے لگا ـ ویشنو خوش ہوگیا ـ (باقی آئندہ)
کتاب ـ "خواہ مخواہ"
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں