★خواہ مخواہ ★( طنزومزاح) * ویشنو کی پھسلن * قسط ـ ۵ ہندی مضمون ـ ہری شنکر پرسائی (ہندی طنزومزاح نگار) مترجم ـ ملا بدیع الزماں (اردو طنزومزاح نگار) کچھ دنوں بعد ایک گاہک نے بیرے سے کہا، اِدھر کچھ اور بھی ملتا ہے؟" بیرے نے پوچھا،" اور کیا صاحب؟" گاہک نے کہا، " ارے یہی دل بہلانے کو کچھ؟ کوئی اونچے قسم کا مال ملے تو لاؤـ" بیرے نے کہا، "نہیں صاحب، اس ہوٹل میں یہ نہیں چلتا ـ " گاہک ویشنو کے پاس گیا ـ بولا،"اس ہوٹل میں کون ٹھہرے گا؟ ادھر رات کو دل بہلانے کا کوئی انتظام نہیں ہے ـ" ویشنو نے کہا،"کیبرے تو ہے صاحب " گاہک نے کہا،"کیبرے تو دور کا ہوتا ہے ـ بالکل پاس کا چاہیے ـ گرم مال، کمرے میں ـ" ویشنو پھر دھرم سنکٹ میں پھنس گیا ـ دوسرے دن ویشنو پربھو کی خدمت میں حاضر ہوا ـ درخواست کی ـ "اے میرے مہربان! گاہک لوگ عورت مانگتے ہیں ـ گناہ کا پٹارا ـ میں تو اس گناہ کے پٹارے سے جہاں تک ہو سکے دور بھاگتا ہوں ـ اب میں کیا کروں؟ " ویشنو کی پاک روح سے آواز آئی، "نادان! یہ تو فطرت اور انسان کے درمیان کا ایک اتفاق ہ...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.