مثل جانِ بہار ہیں منظور
ہر طرح پر وقار ہیں منظور
ہے ادب میں انھیں شہرت
ایک اچھے قلمکار ہیں منظور
رہتے ہیں راضی بہ رضا ہر دم
پیکر صبرو قرار ہیں منظور
ہر بدی پر وہ وار کرتے ہیں
خنجر آب دار ہیں منظور
جھک کے ملتے ہیں ہر کسی سے وہ
کہ بڑے خاکسار ہیں منظور
جاں چھڑکتے ہیں وہ رفیقوں پر
اس قدر جاں نثار ہیں منظور
علی میں ان کو یاد کرتا ہوں
میرے دل کی پکار ہیں منظور
حمید علی ورنگ
Manzoor Viqar is a one of the homurous poet of Gulbarga Karnataka, He is a famous person of homours, Gulbarga is a historical place in Karantaka it is well know to the urdu literature, it is also a Sofi AND saints place.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں