میں اکثر بھول جاتا ہوں
کسی کو کچھ بتانا ہو
کسی کو غم سنانا ہو
جہاں آنسو چھپانے ہوں
وہیں آنسو بہاتا ہوں
میں اکثر بھول جاتا ہوں
میں اپنا دکھ چھپا کر بھی
ہنسی کی بات سنا کر بھی
دریدہ دامنی اپنی
رفو گر کی نگاہوں سے
چھپانا بھول جاتا ہوں
میرے گھر میں جو غربت ہو
فاقے ہوں بیماری ہو
میرے بچے پیاسے ہوں
میری جتنی لاچاری ہو
کسی مونس سہارے کو
بتانا بھول جاتا ہوں
تمہیں تو یاد ہو گا ناں
وہ وعدے پیار کے وعدے
ہوئے تھے درمیاں اپنے
یہ واحد بات ہے میری
جسے میں یاد رکھتا ہوں
مگر مجھ کو یہ حیرت ہے
تمہارا حافظہ جاناں
بڑا مضبوط تھا لیکن
بتاؤ پھر بھلا کیسے وہ وعدے بھول جاتے ہو
I often forget
Someone has to tell something
Someone has to grieve
Where to hide the tears
I shed tears there
I often forget
I hide my sadness
Even after listening to laughter
Darida Damani own
From the eyes of Rafo Gur
I forget to hide
The poverty in my house
Be hungry or sick
My children are thirsty
As helpless as I am
To a mons support
I forget to tell
You will remember, won't you?
Those promises, promises of love
They were among themselves
This is my only thing
Which I remember
But I am surprised
Know your memory
But it was very strong
Tell me then how you forget those promises
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں