ارتعاش سیریز۔۔۔افسانچہ
"جمہورباباکامیلہ... "
Irtash Series. Fiction
"Jamhoor Baba Kamil..."
*بیٹا: پاپا میں نےسناہئےبچوں(عوام)کیلئے26سےزائد خوشنمارنگوں سےسجامیک ان "انڈیا"کانیاجھنجھنا۔۔۔۔باباجمہورکے میلےمیں آیاہے۔؟
پاپا: تم سےکس نےکہا۔؟
بیٹا: کلاس میں میرےدوست کہہ رہےتھے۔
پاپا: نہیں تو۔۔۔۔؟ میلےمیں وہی نودس سال پرانےاسٹال والےہی موجودہیں اورکچھ,نئےچہرےہیں جواپنا پیدائشی گھربارچھوڑکر"جمہورباباکےمیلہ"میں نئےنام سےاسٹال حاصل کرکے,بچوں کےجھنجھنوں سےلیکر عوام کےضروریات زندگی کےسازوسامان تک غیرملکی کرنسی,ڈالر/پاؤنڈکےبھاؤمیں بیچ رہےہیں۔حالانکہ یہ بھی"انڈیا"کاحصہ ہیں۔
بیٹا: کونسا "انڈیا۔۔۔ پاپا۔۔۔!"؟
ایسٹ انڈیا-
ویسٹ انڈیا-
نارتھ انڈیا۔۔یاپھر۔۔۔
ساؤتھ انڈیا۔۔۔!!!؟
پاپا:بیٹا۔۔۔۔۔!مستقبل قریب اگلےچندمہینوں,میں "باباجمہورکاپنچ سالہ میلہ"لگنےوالاہے۔
اس میلےمیں موجودہ اسٹال والوں کوہٹاکراپنااسٹال لگانےکیلئےچاروں"انڈیا"کی ٹیمیں کوشش کررہی ہیں۔
بیٹا: پاپا۔۔۔۔۔!!! سمجھ لیجئےان کواسٹال مل گیاتوکیا کھلونے,اورنوٹ بکس سستےہوں گے۔۔۔۔۔؟
پاپا: پتا,نہیں بیٹا۔۔۔۔۔۔!!!؟
*حنیف قمر,ممبئی(بھارت)۔
*19/07/23*
Irtash Series. Fiction
"Jamhoor Baba ..."
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں