...........نظم ............
خُدا قرآن میں تَوحید کا پیغام دیتا ہے
محبّت اور اخُوّت کے حسیں احکام دیتا ہے
خُدا کے سارے بندے حضرتِ آدم کے پیکر ہیں
نہیں ہے فرق کوئی بھی کسی میں سب برابر ہیں
جو سجدہ رب کو کرتے ہیں محبّت اور عقیدت سے
تو وہ بھی ایسے لوگوں کو بڑا انعام دیتا ہے
خُدا قرآن میں تَوحید کا پیغام دیتا ہے
تلاوت جو بھی قُرآں کی بلند آواز کرتے ہیں
بشر ہی کیا کہ اُن پر تو فرِشتے ناز کرتے ہیں
سدا جو ذکر کرتے ہیں اُسی کا اپنی راتوں میں
خُدا کے نام ہی سے صبح کا آغاز کرتے ہیں
کہ جس کا دن اُسی کے حُکم کی تعمیل میں گُزرے
تو رب اُن کو ہدایت کا ہمیشہ جام دیتا ہے
خُدا قُرآن میں تَوحید کا پیغام دیتا ہے
محبّت اور اخُوّت کے حسیں احکام دیتا ہے
منظر اعظمی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں