داڑھی کا سائز ہی نہیں کمر کا سائز بھی سنت کے مطابق ہونا چاہئے 🌟سید اعجاز شاہین "امام کونسل/ علماء کونسل/ علماء بورڈ وغیرہ سے گزارش ہے کہ ملک بھر کے علماء ، ائمہ،موذنین کے لئے ہدایت نامہ جاری کریں کہ روزانہ کم از کم پانچ کلو میٹر پیدل چلیں۔ اپنے وزن اور کمر پر خاص نظر رکھیں۔ خوش خوراکی ٹھیک ہے مگر ایک ہی دن چار دعوتیں ہوں تو ہر دعوت میں سیر ہوکر کھانا واجب نہیں ہے۔ کبھی کہیں صرف مبارک باد دے کر بھی آسکتے ہیں۔ نیز محلے والوں سے گزارش ہے کہ محلہ کے امام مسجد وغیرہ پر اصرار نہ کریں کہ وہ اپ کے ہر ولیمہ، نکاح، سالگرہ۔، سوئم ،چہلم برسی کے دسترخوان پر لازما شریک رہیں۔ شادی خانوں کا بچا ہوا کھانا ضروری نہیں کہ سارے کا سارا مدارس کو ہی پارسل کردیا جائے۔ کئ مسلم اور غیر مسلم سفید پوش گھرانے ایسے ہیں جو تنگی سے گزارا کرتے ہیں۔ انھیں یہ قیمتی کھانا پورے احترام کے ساتھ پیک کرکے ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے تحفتاً بھیجا جا سکتا ہے۔ ان اللہ جمیل و یحب الجمال ۔۔بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں اسمارٹ اور presentable شخصیت رکھنے والے ا...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.