غزل۔۔۔ڈاکٹر چندا حسینی اکبر گلبرگہ
دل بھی ہارا ھے جاں بھی ہاری ہے
کیسی یہ زندگی ہماری ہے
اپنے بھی یاد اب نہیں کر تے
حیف کیسی یہ رشتہ داری ہے
یار مت پوچھ ساتھ اپنوں کے
کس طرح زندگی گزاری ہے
فتنے اپنے ہی بپا بیٹھے ہیں
ہاے یہ کیسی وفاداری ہے
بوجھ ہیں غم کے اسقدر اکبرؔ
سہتے رہنا بھی دل پہ بھاری ہے
Ghazal by Dr. Syed Chand Hussaini Akber,
Gulbarga University, Gulbarga
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں