پھر کسی اور وقت مولانا
جوش ملیح آبادی ایک بار گرمی کے موسم میں مولانا ابوالکلام آزاد سے ملاقات کی غرض سے ان کی کوٹھی پر پہنچے ۔ وہاں ملاقاتیوں کا ایک جم غفیر پہلے سے موجود تھا۔ کافی دیر تک انتظار کے بعد بھی جب ملاقات کے لئے جوش صاحب کی باری نہ آئی تو انہوں نے اکتا کر ایک چٹ پر یہ شعر لکھ کر چپڑ اسی کے ہاتھ مولانا کی خدمت میں بھجوادیا۔
نامناسب ہے خون کھولانا
پھر کسی اور وقت مولانا
مولانا نے یہ شعر پڑھا تو زیر لب مسکرائے اور فی الفور جوش صاحب کو اندر طلب کرلیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں