بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
قرضہ کیسے اُتاریں؟
( واقعہ نمبر 773)
ایک صاحب نے قرض میں ڈوبے ہوئے افراد کو قرض کی ادائیگی کے لیے بہترین اصول بتائے۔
۱۔ روزانہ دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ سے دعا کریں کہ یا اللہ مجھے قرض کے بوجھ سے چھٹکارا دلا دے۔
۲۔ قرض جلد از جلد واپس کرنے کی نیت اور کوشش کریں۔
۳۔ قرض کی مکمل تفصیلات لکھ لیں جیسے کتنی رقم ہے؟ کس کس کا کتنا بقایا ہے؟ واپس کرنے کا کب کا وعدہ ہے؟ کیا کسی نے مزید مہلت دی ہے؟ کیا کسی کو اپنی خوشی سے زائد بھی واپس کرنا ہے؟
۴۔ اپنے تمام غیر ضروری( اور ہوسکے تو ضروری) اخراجات بھی کم یا ختم کرکے پس انداز کی ہوئی رقم سے قرض کی واپسی کریں۔ مثلا نئے کپڑے نہ بنائیں، نئے جوتے چپل نہ خریدیں، سیر سپاٹا نہ کریں، ہوٹل میں نہ کھائیں، شوق پورے نہ کریں وغیرہ
اس موقع پر میرے والد محترم کا ایک جملہ یاد آتا ہے کہ میں بھوکا رہنا پسند کروں گا لیکن کسی کا قرض باقی رکھنا نہیں۔
قرض کے مسلسل ذہنی تناو سے جلد از جلد نجات حاصل کرنے کے اس اصولوں پر عمل کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر اور پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں