🌹Happy National Education Day 🌹
یوم تعلیم : مولانا ابو الکلام آزاد اور قومی یکجہتی حکیم اجمل خاں کہتے ہیں کہ مولانا آزاد کی زندگی مختلف اور متضاد حیثیتوں میں بٹی ہوئی ہے، وہ ایک ہی زندگی میں مصنف، مقرر، مفکر، ادیب، مدیر اور ساتھ ہی سیاسی جدوجہد کے میدان میں سپہ سالار بھی ہیں۔مولانا ابو الکام آزاد اور قومی یکجہتی مولانا آزاد بیک وقت ایک عظیم اسکالر، ایک ممتاز ادیب و فاضل، مفسر قرآن مجید، صحافت کے امام، شعلہ بیاں مقرر، ایک محب الوطن، ایک کامیاب سیاستداں، ہندو و مسلم اتحاد کے نقیب اور صف اول کے مجاہد آزادی تھے۔ جن کی پیدائش مکہ المکرمہ میں 11 ؍نومبر 1888ء اور وفات 22 ؍نومبر 1958ء کو دہلی میں ہوئی تھی۔ مولانا غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے، صرف 11؍سال کی عمر میں ہی داغ دہلوی اور امیر مینائی کے پاس اپنے اشعا ر بھیجنے لگے تو 12؍برس میں فارسی پر عبور حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عربی مبادیات سے واقف ہوگئے۔
🗓️🖊️📚🗒️
حُسین قُریشی🖊️
https://www.sheroadab.org/2022/11/Happy National Education Day youm e taleem aur azad.html
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں