وھاٹس ایپ گروپ: *دیـــــارمیــــــــر* سلسلہ : *گـــــــرہ لـــــــگائیں* تاریخ : 8.11.2022 مصرع نمبر : 200 *جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا*
وھاٹس ایپ گروپ: *دیـــــارمیــــــــر*
سلسلہ : *گـــــــرہ لـــــــگائیں*
تاریخ : 8.11.2022
مصرع نمبر : 200
*جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا*
پورا شعر :
*مستحق تم اسی سزا کے ہو*
*جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا*
(خورشید طلب)
*گـــــــرہیں* ۔۔۔۔۔۔۔۔
اک تونگر سے ناتواں نے کہا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(احمد کمال حشمی)
مجھکوکہہ دے خدا یہ محشر میں
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(تنویر احمد تنویر)
دل تمہاری طرف سے صاف کیا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(اصغر شمیم)
اب کوئی دوسرا کرے نہ کرے
جائو میں نے تمہیں معاف کیا
(شمشاد علی منظری)
تم سے اچھائی کی تھی کب امید
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(اشفاق اسانغنی)
میری فطرت ہے درگذر کرنا
جاو میں نے تمھیں معاف کیا
(افضل الہ آبادی)
کاش وہ مسکرا کے کہہ دیتا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(مشتاق انجم)
دل میں بدلے کی آگ تھی لیکن
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(فیض احمد شعلہ)
قلب نے عین شین قاف کیا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(شازیہ نیازی)
تم نے حالانکہ دل شگاف کیا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(حسام الدین شعلہ)
بدلہ لینے کی ہے سکت پھر بھی
جاٶمیں نے تمھیں معاف کیا
(شیما نظیر)
جس کا مجرم ہوں کاش وہ کہدے
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(اشرف یعقوبی)
زخم دل پردیئے ہیں لاکھ مگر
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(حسن آتش چاپدانوی)
اب شکایت نہیں کوئی تم سے
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(جہانگیر نایاب)
میرے بوسے پہ مسکرا کے کہا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
( م ، سرور پنڈولوی )
بھول تم سے ارادتاََ نہ ہوئی
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(غیاثؔ انور شہودی)
اتنا آسان کب ہے ، یہ کہنا
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(احمد مشرف خاور)
کہنے والا عظیم ہوتا ہے
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(منصور قاسمی)
بھول کا ہو گیا ہے جب احساس
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(حشمت علی حشمت)
رکھ لیا میں نے دل پہ اب پتھر
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(نثاردیناج پوری)
بے رخی کب تلک نبھاؤگے
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(احمد صادق سعیدی)
اور کسی دل سے کھیلنا نہ کبھی
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(مقصود عالم رفعت)
کچھ تو احساسِ جرم باقی رہے
جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا
(فرزانہ پروین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخــــاب : احمد کمال حشمی ( ایڈمن)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں