بسم اللہ الرحمن الرحیم
اکیلے آفیسر ( واقعہ نمبر 769)
مجھے کسی گورنمنٹ آفس میں کام تھا۔ سنیچر کا دن ورکنگ ہوگا یہ سوچ کر میں وہاں چلا گیا۔ گراونڈ فلور پر واچ مین نہیں تھے اس لیے میں تیسرے منزلے پر چلا گیا۔ لفٹ سے نکلنے کے بعد احساس اور معلوم ہوا کہ آج آفس میں چھُٹی ہے۔ لیکن چونکہ دروازہ کھلا تھا اس لیے میں اس نیت سے افس کے اندر چلا گیا کہ کچھ معلومات ہی مل جائے گی۔ وہاں سن٘اٹے کا راج تھا۔ دور چھت میں ایک پنکھا چلتا دکھائی دیا۔ میں نے دور سے ہی زور دار آواز میں پوچھا۔ ایکسکیوز می، مے آئے کم ان۔
وہ اکیلے آفیسر جو کام کررہے تھے بولے پلیز کم ان۔
میں نے آنے کا مدعا بتایا۔ انہوں نے نرمی سے جواب دیا کہ آج چھُٹی ہے۔ مجھے کچھ ضروری کام تھا اس لیے آفس آیا ہوں۔ آپ کا کام پیر کو ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کو پہلے منزلے پر جانا ہوگا۔ یہ الگ ڈپارٹمنٹ ہے۔
مجھے حیرت انگیز خوشی ہوئی۔ آج بھی محنتی ایمان دار اور مخلص آفیسران موجود ہیں جن کے دم پر ہمارا ملک ترقی کررہا ہے۔
ایسے آفیسروں کو میرا خلوص بھرا سلام ۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں