روایتی مسلمان اور تازہ دم مسلمان
ایک ہندوستانی مسلم لڑکے کو انگریز لڑکی سے پیار ہو گیا ۔ وہ اسے اسلام اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں بتاتا رہتا۔
اسنے بتاتا کہ اسلام محبت کا دین ہے، عفو و درگزر کا مذہب ہے۔ حسن سلوک اور حسن اخلاق عدل وانصاف کا مذہب ہے۔ نفرت اور قطع تعلقی کو اچھا نہیں سمجھتا، رحم اور برداشت کی تعلیم دیتا ہے۔ مساوات کی تعلیم دیتا ہے۔
بالآخر، ایک دن لڑکی نے ان تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ پھر دونوں نے شادی بھی کر لی ۔خوشی خوشی انگلینڈ میں ہی رہنے لگے۔
ایک بار چھٹیاں گزارنے وطن آیا ۔بیگم کو بھی ساتھ لایا۔ کوئی ایک ہفتہ اپنے خاوند کے گھر والوں کے ساتھ رہنے کے بعد انگریز بیگم کہنے لگی ”تم اپنے گھر والوں کو بھی اسلام کی تعلیم دونا ۔تاکہ یہ بھی مسلمان ہو جائیں“ ؟😁😁😁
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں