مسجد میں موبائل آف رکھیں
🤪🤪🤪🤪"ایسا بھی ہوتا ہے"🤪🤪🤪🤪
جماعت عشاء کی نماز میں چوتھی رکعت کے قیام میں کھڑا تھا۔ پوری مسجد میں خاموشی تھی جب اچانک میرے ساتھ کھڑے لڑکے کا موبائل بجنے لگا۔
اس نے جلدی سے اپنی پینٹ کی پاکٹ کے باہر سے ہی موبائل کا کوئی بٹن دبایا تو آواز بند ہوگئی۔ جب ہم تشہد میں بیٹھے تو اس لڑکے کو احساس ہوا کہ موبائل سے کسی کی ہلکی ہلکی آواز آ رہی تھی۔ شاید کال کٹی نہیں تھی بلکہ ریسیو والا بٹن دب گیا تھا۔ اس نے تشہد میں بیٹھے بیٹھے ہی کال کاٹنے کے لیے کوئی بٹن دبایا مگر شومئی قسمت کہ سپیکر آن ہو گیا۔ مسجد میں مکمل خاموشی تھی اس لیے پوری مسجد میں موبائل کے سپیکر سے آنے والی آواز گونجنے لگی
,
ہیلو جان، ابھی تک ناراض ہو؟ آپ بولتے کیوں نہیں؟
جان پلیز ایک بار بات کر لو نہ۔ پکا اب لڑائی نہیں کرونگی۔
سچ میں میرا اپنے کزن سے کوئی تعلق نہیں، وہ تو دوپٹہ پیکو کروانے اس کے ساتھ گئی تھی تو گول گپے کھا لیے جہاں آپ نے دیکھا۔
جان پلیز
۔۔۔۔
😂😂😂😂😂😂😂😂😂
لڑکا بیچارا لگا رہا کہ کسی طرح کال کٹ جاۓ لیکن اس دن اسکی قسمت کا ستارہ ہی گردش میں تھا۔۔ نہ کال کٹی اور نہ ہی اسپیکر آف ہوا۔ اور وہ بندی اپنے جانو مانو شانو دھنیا پودینہ کو منانےمیں لگی رہی۔۔
مولوی صاحب نے جلدی سے سلام پھیرا اور اس لڑکے نے آؤ دیکھا نا تاؤ سیدھے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔
اس کے پیچھے اس کے والد محترم بھی جوتی پہننے کی بجائے ہاتھ میں پکڑے باہر نکل گئے۔ اور پھر باہر جو ہوا اس کے آگے مورخ کی خاموشی ہی بہتر ہے. 😊😊😊
نتیجہ : مسجد میں موبائل off رکھیں ۔۔۔۔۔۔ شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں