*ایک بوڑھی خاتون نے ریڈیو اسٹیشن فون کیا کہ وہ کئ دنوں سے بهوکی ہے اور کئ دنوں سے صرف سوکھی روٹی اور پانی پر گزار کر رہی ہے اور کہا کہ اللہ کی راہ میں اسے کچھ کهانے کے لئیے دیا جائے....*
Hungry old lady talks to radio
ایک منکر خدا بهی اس کی یہ گفتگو سن رہا تها اور اس کو ایک مذاق کرنے کی بات سوجهی۔
اس نے کهانے پینے کی بہت سی اشیاء خریدیں اور اس بوڑهی عورت کا ایڈرس معلوم کرنے کے بعد اپنے نوکر سے بولا کہ یہ سب لے جا کر اس بوڑهی عورت کو دے آؤ.
*اور جب وہ پوچھے کہ کس نے بهیجا ہے تو بتانا یہ شیطان کی طرف سے آپکو تحفہ ہے.....*
وہ بوڑھی عورت اتنے زیادہ کهانے کا سامان دیکھ کر بهت خوش ہوئ
اور جلدی جلدی اپنے گهر کے کونے میں وہ سب رکهنے لگی.
ایسے میں نوکر نے پوچھا کیا آپ معلوم نہیں کرنا چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بهیجا ہے؟؟
یہ سن کر وہ بولی......
*"مجھے اس کی کوئ پرواہ نہیں کہ کس نے بهیجا ہے مگر اتنا معلوم ہے کہ جب میرے رب کا حکم آتا ہےتو شیطان بهی حکم کی تعمیل کرتا ہے"!!!!*
❤️❤️❤️💞💞💞
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں