بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
( تحریری انعامی مقابلے میں طلبہ ضرور باالضرور شرکت کریں۔)
سسپنس ( واقعہ نمبر 763)
میں لوکل ٹرین سے ونڈو سیٹ پر بیٹھا ہوا سفر کررہا تھا۔ میری بائیں جانب ایک تقریبا پچاس سالہ شخص بڑی سائز کا ماسک لگائے، آنکھیں بند کیے بیٹھے تھے۔ تھوڑی دیر بعد اچانک انہوں نے منہ سے عجیب سی آواز نکالی۔ میں چونک گیا لیکن کچھ سمجھ نہیں سکا۔ کچھ دیر بعد زور سے ہنسنے کی آواز آئی۔ اب کئی مسافر چونک گئے اور سب ان کی طرف اور پھر ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگے۔ سب کی نظروں میں سوال تھا لیکن جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ کچھ لمحوں کے بعد وہ زور سے کسی انجانی زبان میں بڑبڑائے۔ اب تو مجھے ڈر لگنے لگا۔ سارے مسافر ایک دوسرے کی آنکھوں میں اپنے سوال کا جواب ڈھونڈ رہے تھے لیکن جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔
تب ہی اچانک انہیں نے ماسک ہٹایا تو معلوم ہوا کہ محترم اپنے موبائیل پر ایر فون پر بات کررہے ہیں۔
موبائیل پر بات کرتے وقت اکثر بے خیالی ہوتی ہے جو دوسروں کی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ دھیان دینا چاہیے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں