بسم اللہ الرحمن الرحیم
تین منٹ (واقعہ نمبر 765)
میں ایک پروگرام میں شریک تھا۔ ایک مقرر صاحب نے شروع میں یہ کہہ دیا کہ وہ صرف تین منٹ ہی بولیں گے۔ لیکن انہوں نے تقریبا بارہ منٹ کی تقریر کی۔
ایسا کیوں ہوا؟
اس لیے کہ شاید محترم بغیر تیاری کے آئے تھے۔ اگر تیاری سے آتے تو مقررہ وقت میں اپنی بات اور اہم نکات کو بیان کردیتے۔
کسی بھی کام کو منظم اور جامع انداز سے کرنے کے لیے تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں