Bukhar Ka Desi ilaj / بخار کا دیسی علاج
بخار کی تعریف بمطابق جدید طب
بدن کی حرارت درجہ اعتدال سے بڑھ کر کچھ عرصہ کے لیے غیر طبعی صورت اختیار کر جائے یعنی جدید طب کی رو سے جسم کا درجہ حرارت 98.4 یا 36.9 سے بڑھ جائے تو بخار کہلاتا ہے
اطباء قدیم کا اقوال
جالینوس و رازی کے مطابق جسم کی حرارت ایک غیر عنصری حرارت ہے جو عناصر میں بالطبع موجود ہوتی ہے جبکہ شیخ الرئیس کے مطابق حرارت غریزیہ ایک آسمانی حرارت ہے جو انسان کے پیدا ہوتے ہی قدرت کی طرف سے عطیہ مل جاتی ہے اور یہ حرارت دل کے ذریعے شرائن اور تمام جسم میں پھیلتی ہے
بہرحال مختصر و مفصل تمام طبی کتب کا نچوڑ یہ ہے بخار اس بات کا مظہر ہوتا ہے کہ جسم سے غیر ضروری زہریلے مادے کو جلا کر اپنے نظام کی صفائی کر تا ہے یا یوں کہہ لیں کہ نظام کو دوبارہ کارآمد بناتا ہے مگر بدقسمتی سے زیادہ تر لوگ فورا اینٹی بائیوٹک دواوں کا اندھا دھند استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی امراض کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے کو شش انشاءاللہ کہ ایسا علاج بتاو جو ایلوپیتھک ادویات سے تیز اور نقصانات سے موثر ہو
بخار کی اقسام
علامات و چھوت کی بنا پر مختلف قسم کے بخار پائے جاتے ہیں
معیادی بخار Typhoid Fever
ملیریا Malaria
نمونیا Pneumonia
چیچک Samal Pox
انفلوئیزا یا وبائی نزلہ Influenza
خسرہ Measles
گردن توڑ بخار Cerebro Spinal Fever
سرخ بخار Scarlet Fever
لوٹ آنے والا بخار Relapsing Fever
ہڈی توڑ بخار Dengue Fever
کالا بخار یعنی حمی اسود Kalaazar Leishmaniasis
ریت کی مکھی کا بخار Sand Fly Fever
چوہے کاٹے کا بخار Ratbite Fever
لہردار یعنی مالٹا بخار Malta Fever
حمی جبالیہ Undulant Fever
زرد بخار Yellow Fever
عفونتی بخار Septic Fever
خونی پیشاب سے آنے والا بخار Black Water Fever
یک روزہ بخار Febricula
گھنٹیے کا بخار Rheumatic Fever
دودھ کا بخار Milk Fever
جمرہ بخار Anthrax
اس کے علاوہ بھی کچھ بخار کی اقسام جو اوپر والے سے الگ ہیں ان میں ذات الجنب Pleurisy سرخ باد Erysipelas پرسوت کا بخار Puerperal Fever خناق وبائی Diphtheria کن پیڑے Mumps سل و دق Tuberculosis وغیرہ ہیں
بخار کی چار اقسام مریضوں میں عام پائی جاتی ہیں لہذا پہلے ان کی کچھ تفصیل و علامات و علاج بیان کرتے ہیں
کچھ تفصیل و علامات و علاج بیان کرتے ہیں
معیادی بخار Typhoid
یہ جراثیم یعنی بیکڑیا سے مریض کو لاحق ہوتا ہے جو خوراک یا پانی کے ذریعے آنتوں میں جا کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں کچھ دن بعد بخار کی علامات مریض میں نمودار ہو کر حرارت بدن کو بڑھا دیتی ہے
علامات
جسم میں تھکان، پھر بھوک ختم ہو جانا، جب کھائے تو الٹی ہونا،ماتھے و سر میں درد،معدہ خراب ہو کر قبض یا شدید حالتوں میں اسہال لگ جانا،پرانے بخار کی صورت میں زبان کے درمیان میں میل کی گاڑھی پرت ہونا،زبان کا اگلا حصہ یا دونوں کا لال یعنی سرخ ہونا،زور کی ٹھنڈ کے ساتھ پیٹھ،کمر،ٹخنے،یا سارا جسم درد کرنا،تلی و جگر کا بڑھنا،اگر پیٹ کے نیچے حصے کو دبانے سے درد ہو تو مریض کی آنتوں سے خون آنے لگتا ہے
علاج
جو نسخہ بخار کا نیچے بتایا ہے اس کا ہفتہ عشرہ استعمال سے شفا ہو جاتی ہے انشاءاللہ
ملیریا Malaria
بجار کی یہ قسم وبائی ہے جو مختلف قسم کے جسموں پر پرورش پانے والے پیراسائیٹس Parasites کے ذریعے ہوتا ہے جو جسموں پر پلنے والے مادہ اینوفلیز Female Anopheles مچھر کے کاٹنے سے خون میں آ کر حرارت بدن کو بڑھا دیتا ہے
علامات
سردی کے ساتھ تیز بخار،سر درد،ٹانگوں کی درد اور کچھ وقت کے بعد پسینہ آ کر اتر جانا،ایک دن چھوڑ کر اور بعض حالتوں میں چوتھے دن عود کرنا،اگر کچھ عرصہ مرض رہے تو خون کی شدید کمی کرنا،
علاج
کرنجوہ کے بیجوں کو کوٹ کر گوند کے پانی میں گولیاں بنا لیں اور اس پر کھانڈ کا کوٹ دیں
طریقہ استعمال
بخار آنے سے دو گھنٹے پہلے ایک تا دو گولی ہمراہ پانی پھر بخار کا وقت گزرنے پر دوسری خوراک دیں انشاءاللہ دو تا تین دن میں شفا کامل ہو گی
نمونیا Pneumonia
نمونیا بھی وبائی مرض ہے جس میں درجہ حرارت 105 فارن ہائٹ اور نبض کی رفتار 150 فی منٹ ہو کر مریض کے ایک یا دونوں پھیپھڑوں میں شدید سوجن Acute Inflammation کر دیتا ہے جو مختلف قسم کے جراثیموں Germs وائرس Virus پھپھوند Fungus سے لاحق ہوتا ہے
علامات
زبردست ٹھنڈ لگنے سے شروع ہو کر چھاتی درد،سانس لینے میں تکلیف پیدا ہونا،بلغم کا اخراج ہونا،سر درد و کپکپی آنا
علاج
شافین کف سیرپ کا نسخہ جو پیج و ویب سائٹ پر درج کر چکا ہو بہترین و شافی علاج ہے اور مطب میں زیر استعمال ہے
انفلوئنیزا یا وبائی نزلہ Influenza
عام لوگ اس مرض کو لفظ فلو Flu کی اصطلاح میں بولتے ہیں یہ ایک متعدی یا چھوت کا مرض ہے سانس کی نلی کے اوپر والے حصے کو متاثر کر کے حرارت کو بڑھا دیتا ہے
علامات
بخار میں ٹھنڈ لگنا،سر اور گوشت کے پٹھوں میں درد ہونا،ناک و گلے میں سوجن ہونا،ناک و آنکھوں سے پانی بہنا،دو تا تین یا بعض حالتوں میں چار یا پانج دن رہنا
علاج
حب بخار کے ساتھ شافین کف شربت کا استعمال مجرب و شافی علاج ہے انشاءاللہ
نسخہ بخار
اجزاء
طباشیر 50 گرام
ست گلو 50 گرام
رب السوس 15 گرام
نانخواہ 15 گرام
انیسوں 15 گرام
خاکشی مدبر 15 گرام
دانہ الائچی سبز 15 گرام
تخم فرنجمشک 7 گرام
گوندکتیرا 7 گرام
صندل سفید 7 گرام
کافور 3گرام
تمام اجزاء کو ہموزن کوٹ چھان کر رکھ لیں
مقدار خوراک
دو تا تین گرام ہمراہ شربت بزوری یا شربت بنفشہ و شربت صندل
فوائد
ٹائیفائیڈ،پرانے بگڑے ہوئے بخاروں،دق و سل،دموی بخاروں،حمیات صفراویہ و ملیریا میں مجرب ہیں انشاءاللہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں