Bukhar Ka Desi ilaj / بخار کا دیسی علاج بخار کی تعریف بمطابق جدید طب بدن کی حرارت درجہ اعتدال سے بڑھ کر کچھ عرصہ کے لیے غیر طبعی صورت اختیار کر جائے یعنی جدید طب کی رو سے جسم کا درجہ حرارت 98.4 یا 36.9 سے بڑھ جائے تو بخار کہلاتا ہے اطباء قدیم کا اقوال جالینوس و رازی کے مطابق جسم کی حرارت ایک غیر عنصری حرارت ہے جو عناصر میں بالطبع موجود ہوتی ہے جبکہ شیخ الرئیس کے مطابق حرارت غریزیہ ایک آسمانی حرارت ہے جو انسان کے پیدا ہوتے ہی قدرت کی طرف سے عطیہ مل جاتی ہے اور یہ حرارت دل کے ذریعے شرائن اور تمام جسم میں پھیلتی ہے بہرحال مختصر و مفصل تمام طبی کتب کا نچوڑ یہ ہے بخار اس بات کا مظہر ہوتا ہے کہ جسم سے غیر ضروری زہریلے مادے کو جلا کر اپنے نظام کی صفائی کر تا ہے یا یوں کہہ لیں کہ نظام کو دوبارہ کارآمد بناتا ہے مگر بدقسمتی سے زیادہ تر لوگ فورا اینٹی بائیوٹک دواوں کا اندھا دھند استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی امراض کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے کو شش انشاءاللہ کہ ایسا علاج بتاو جو ایلوپیتھک ادویات سے تیز اور نقصانات سے موثر ہو بخار کی اقسام علامات و چھوت ...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.