نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حجامہ کا سنت طریقہ، فوائد و نقصانات اور احتیاطی تدابیر

 

حجامہ کا سنت طریقہ، فوائد و نقصانات اور احتیاطی تدابیر

                                                                                                                        پروفیسر حکیم سید عمران فیاض

حجامہ کیا ھے؟


انسانی جسم کی صحت کا دارومدار صاف خون پر ہے۔ اگر خون فاسد ہوتو انسان بہت سی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ حجامہ ایک ایسا طریقہء علاج ہے کہ جس میں جسم  کے مخصوص مقامات پرایک خاص طریقے سے خفیف سے کٹ لگا کر فاسد خون خارج کیا جاتا ہے۔

یہ طریقہ علاج صدیوں سے رائج ہے۔ اور اس کی سب سے زیادہ اھمیت اس وجہ سے ھے کہ یہ مسنون ھے۔ حجامہ ایک مکمل طریقہ  علاج ہے۔ جن لوگوں کو کہیں سے بھی شفا نہیں ملتی وہ حجامہ کے معجزاتی اثرات سے شفایاب ہو رہے ہیں۔

ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ بہترین علاج جسے تم کرتے  ھو حجامہ ھے  (صحیح بخاری )

آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی حجامہ لگوایا کرتے تھے۔ معراج کے موقع پر ملائکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اپنی امت سے کہیں کہ وہ حجامہ لگوائیں۔ صحیح  بخاری میں حجامہ پر پانچ ابواب موجود ہیں۔

عرب ممالک کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں میں بھی یہ طریقہ علاج رائج ہے۔ جبکہ چین کا تو یہ قومی علاج ہے۔ یہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں مستعمل ہے۔ مغربی یونیورسٹیوں میں جو طلبہ متبادل میڈیسن پڑھتے ہیں ان کو حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔

یورپ کی یونیورسٹیوں میں ابن سینا کی حجامہ پر لکھی کتابیں پڑھائی جاتی رہی ہیں۔ مسلسل تحقیقات کے بعد امریکہ سمیت تمام مغربی دنیا نے بھی حجامہ کی افادیت تسلیم کر لی ہے۔

مغربی ماہرین کی مسلسل تحقیق کی وجہ سے اب حجامہ میں بہت سی نئی تکنیک متعارف کرا دی گئی ہیں۔ انسانی جسم میں تقریبا ایک سو تینتالیس ایسے مقامات کا انتخاب کر کے ایک نقشہ مرتب کیا گیا ہے جہاں پر حجامہ لگوایا جا سکتا ہے۔

وہ اصول جن پر عملدرآمد کرتے ھوٸے حجامہ لگایا جاتا ھے۔ عام طور پر حجامہ ان مقامات پر کیا جاتا ہے جہاں بیماری ہے۔ مثلا اگر کسی کو معدے کی بیماری ہے تو معدہ کے اوپر حجامہ کیا جاتا ہے اور اگر کسی کو جگر کے مسائل ہیں تو سینے پر دائیں طرف جگر کے اوپر کیا جاتا ہے۔

اگر کسی کو سر میں تکلیف ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کا حجامہ کرنے کی ہدایت فرماتے تھے۔ کئی امراض میں اضافی طور پر گردن کے قریب کندھوں کے درمیان بھی کیا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اس مقام پر حجامہ کرواتے تھے۔

حجامہ کتنی دفعہ کرنا چاھیے؟

اگر ایک دفعہ حجامہ کروانے سے مرض ٹھیک نہیں ہوتا تو پھر دو ہفتے یا ایک مہینے کے وقفے سے تین سے سات مرتبہ تک کروانا چاہیے۔ یا جیسے طبیب تجویز کرے۔

حجامہ کن کن امراض میں کروایا جا سکتا ھے۔

اللہ تعالی نے حجامہ میں بہت شفا رکھی ہے اور تقریبا سبھی بیماریوں میں حجامہ کروایا جاسکتا ھے۔ خاص طور پر کچھ بیماریوں میں اس کے معجزاتی اثرات سامنے آئے ہیں۔

جیسے شب کوری، نظر کی کمزوری، ڈپریشن، درد شقیقہ ، چکر آنا ، بلڈ پریشر، درد گردہ، کندھوں کا درد، ٹانگوں کا درد، کمر درد، عرق النسا ٕ، دماغی امراض ، برص ، الرجی ، جادو سحر اور بہت سی دوسری بیماریاں۔ اگر جسم میں کہیں بھی درد ہو تو اس مقام پر بھی حجامہ لگوایا جا سکتا ہے۔

حجامہ کا سنت طریقہ

حجامہ کے فوائد

خون کی کمی امراض کو جنم دیتی ہے۔ حجامہ سے جلد کے علاوہ عضلات کو بھی حرکت ملتی ہے۔ جس سے بافتوں میں موجود فاسد خون خارج ہو جاتا ہے۔ یوں دوران خون بہتر ہونے سے ان جگہوں پر بھی خون کی رسائی ہو جاتی ہے جہاں تک پہلے خون نہیں پہنچ رہا تھا۔ حجامہ کے درج ذیل فوائد ہیں۔


خون صاف کرتا ھے جس سے شریانوں پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ حرام مغز کو فعال بناتا ہے۔ پٹھوں کے درد اور اکڑاو میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

انجایئنا ، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض میں مفید ہے۔ درد شقیقہ، سر درد، دانتوں کے درد اور پھوڑوں کا بہترین علاج ہے۔ ماہواری بند ھونے اور رحم کی بیماریوں کی تکلیف دور کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں آرام پہنچاتا ہے۔ عرق النساء، گنٹھیا اور نقرس کے دوروں سے نجات دلاتا ہے۔

سینہ کمر اور کندھوں کے درد کے علاوہ جسم میں کہیں بھی درد ہو تو وہاں حجامہ کروانا مفید ہے۔ ان سب کے علاوہ آنکھوں کی بیماریاں، کاہلی، سستی، زیادہ نیند آنا، کیل مہاسے، ناسور، خارش، ذہر خورانی، الرجی، ورم گردہ اور پیپ والے ذخموں کے لیےبھی حجامہ فائدہ مند ہے۔ یہ بھی ضروری ھے کہ صحت مند لوگ بھی حجامہ کرواٸیں۔ کیونکہ نا صرف یہ مسنون ہے بلکہ بیماریوں کو حملہ آور ہونے سے بھی روکتا ہے۔

حجامہ کے لئے احتیاطی تدابیریں

حجامہ کروانے کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ کھانے پینے سے اجتناب کریں۔ بہت زیادہ دبلے اور کمزور افراد، اسقاط کروانے والی مریضہ، جگر کے شدید امراض میں مبتلا افراد،  گردوں کی صفائی کروانے والے مریض اور وہ امراض جن میں خون نہیں رکتا، ان کے مریض حجامہ نہ کروایئں۔

ضعیف لوگ جو کمزور بھی ہوں اس وقت تک نہ لگوایئں جب تک کہ اشد ضرورت نہ ہو۔ پانی کی کمی کا شکار بچوں کو بھی نہ لگوایئں۔ غسل کے فوری بعد اور قے ہونے کے فوری بعد بھی نہ لگوایئں۔

دل کا والو تبدیل کروانے والے حضرات بھی نہ لگوایئں۔ البتہ کسی ماہر کی نگرانی میں لگوا سکتے ہیں۔ پیروں اور گھٹنوں پر سوجن ہو تو حجامہ اس مقام سے دور ہٹ کر احتیاط سے لگایئں۔

کم فشار خون کے مریضوں کو کمر کے قریب والی ریڑھ کی ہڈیوں کے قریب نہیں لگانا چاہیے۔ اور ایک ہی وقت میں دو سے زیادہ حجامہ نہیں لگانا چاہیے۔

خون کی کمی کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے حجامہ لگوایئں۔ حاملہ خواتین کو ابتدائی تین ماہ میں نہیں لگوانا چاہیے۔

نشہ آور ادویات کھانے والے اور خون کو پتلا کرنے والی ادویات کھانے والوں کو بھی نہیں لگوانا چاہیے۔

ذیابیطس کے مریض حجامہ لگوانے سے پہلے اپنی شوگر چیک کروا لیں شوگر تقریبا سو ملی گرام ہونی چاہیے۔ ضروری نوٹ: یہ مضمون لکھنے کے لیے جناب ڈاکٹر امجد احسن علی صاحب کی کتاب  الحجامہ حجامہ (پچھنا) علاج بھی سنت بھی سے مدد لی گئی ہے

اتاٸی کا مطلب کوٸی بھی ایسا فرد جو کہ اپنے متعلقہ شعبہ میں مستند نہ ھو وہ اتاٸی تصور ھوگا۔ ذرایعہ  کے مطابق بعض حجامہ سینٹرز و کلینک پر نان کوالیفاٸیڈ پرسن کام کر رھے ھوتے ھیں۔ شاید ان میں چند انگوٹھا چھاپ بھی ھوں گے کیونکہ ان کا نہ تو کوئی آج تک ضابطہ اخلاق بنایا گیا اور نہ ھی  پنجاب ھیلتھ کیٸر کمیشن نے اس طرف کوٸی توجہ دی جبکہ دیگر متعلقہ ادارے بھی خاموش تماشاٸی بنے بیھٹے ھیں۔ حکومت کو چاھیے کہ ان حجامہ سینٹرز پر کوالیفاٸیڈ پرسن کی موجودگی کو لازمی قرار دیا جانا چاھیے۔ نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب ھی جراحی و حجامہ کرنے کا مجاز ھے۔ جس طرح پنجاب ھیلتھ کیٸر کمیشن کے تحت دواخانوں کو رجسٹرڈ کیا۔ گیا اور ان کو لایسینس دیے گئے ہیں۔ ادویات ساز اداروں کو ڈریپ کے تحت فارم 6 اور فارم7 کے تحت اپنے کام کرنے کا پاپند کیا گیا۔ اسی طرح ان حجامہ سینٹرز و کلینک کا بھی ضابطہ اخلاق منظور ھونا چاھیے۔ اور اس حوالے سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل بھی بہت ضروری ھے۔

یہ بات باعث حیرت ھے کہ ھمارے ملک میں قوانین تو بناٸے جاتے ھیں  لیکن ان قوانین پر شاید 50 فیصد بھی وطن عزیز میں عمل درآمد ممکن نہ ھوسکا۔ مذید یہ کہ حجامہ کورسیز کروانے والوں کی بھی چھان بین کرواٸی جاٸے جو غیر قانونی طور پر ہزاروں روپے لے کر عوام کو جھوٹے خواب دکھلا کر ان سے ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹس دے کر ہزاروں کا ٹیکہ لگا دیتے ھیں اور انھیں کوٸی پوچھنے والا نہیں۔ میری سپریم کورٹ آف پاکستان۔ وزیراعظم پاکستان۔ وزیراعلی پنجاب۔ پنجاب ھیلتھ کیٸر کمیشن اور متعلقہ محکموں سے گذارش ھے کہ  وطن عزیز میں موجود بعض نام نہاد حجامہ سینٹرز و کلینکس  پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم رکھنے کے لیٸے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جاٸے۔ اس ٹاسک فورس میں انتہاٸی ایماندار افراد شامل کیٸے جایں۔ جو ان کلینکس کا چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ اور انکا ضابطہ اخلاق بھی ترتیب دیں۔ تاکہ معاشرہ کو صحت عامہ کے حوالے سے درپیش مساٸل سے نجات مل جاٸے۔ اسکے علاوہ ان انگوٹھا چھاپ اتاٸیوں اور ان  غیر مستند اشخاص کے خلاف بھی سخت سے سخت قدم اٹھاٸیں جو اپنے شعبہ میں مستند نہ ھیں اور نہ ھی انکے پاس متعلقہ شعبہ کی رجسٹریشن ھے۔ لیکن وہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مریضوں کا حجامہ کررھے ھیں۔ یہ بات بھی اظہر من الشمس ھے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ھوتیں اسی طرح سارے حجامہ سینٹرز و کلینکس والے غلط نہیں ھوتے۔ لیکن بہرحال جو غلط ھیں وہ مریضوں میں انتہاٸی خطرناک و مہلک امراضی ہیپاٹایٹس۔ ایڈز و دیگر ٹرانسفر کر رھے ھیں۔

پنجاب ھیلتھ کٸیر کمیشن کے مینجر طب حکیم فاروق حسن کے مطابق حجامہ کے حوالہ سے قانونی پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں. کیونکہ آج کل بہت سے لوگوں نے سبز باغ دکھا کر مال بنانا شروع کیا ہوا ہے جو کے غیر قانونی ہے. قانون کے مطابق حجامہ صرف نیشنل کونسل سے رجسٹرڈ طبیب ہی کر سکتا ہے اس کے علاوہ قانون کسی کو حجامہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا. حجامہ طب کے سلیبس کا حصہ ہے. اور گورنمنٹ سے recognized  کالج/University میں اس کی تعلیم دی جاتی ہے. اور انھیں کالجز میں اسکی عملی تربیت کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے. ان کالجز /University کے علاوہ دوسرا کوئ فرد  حجامہ کی تعلیم و تربیت مہیا کرنے کا اختیار نہیں رکھتا. اسلیے اس قسم کے غیر قانونی کام سے اجتناب کیا جاے.

اس حوالے سے معروف حجامہ سپیشلسٹ حکیم حامد اشرف کی خوبصورت بات تحریر کر رھا ھوں۔
جو احباب حجامه کورس کروا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ حجامہ کورس میں داخلہ کے لیے صرف نیشنل کونسل فار طب سے سرٹیفائیڈ رجسٹرڈ طبیب کو داخلہ دیں۔ غیر طبیب فنی اعتبار سے کبھی درست حجامہ کر ہی نہیں سکتا خواہ اس کے پاس جدید میڈیکل سائنسزز کی اعلی ترین ڈگریاں ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز یہ عمل قانونی لحاظ سے بھی جرم ہے۔

حجامہ کے لیے تشخیصِ مرض ،  مقامِ حجامہ کا تعین، عمومی نضج، مقامی نضج،  امالہ اور قوتِ مدبرہ بدن کے تعاون کا حصول ایسے ناگزیر عوامل ہیں جنہیں غیر طبیب کبھی حاصل نہیں کر سکتا۔

طبیب کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو حجامہ سکھانا فنی خدمت نہیں بلکہ فنی بددیانتی ہوگی۔ اللہ رب العالمین ہمیں انبیاء کی وراثت اس طبِ اسلامی کی کما حقہ خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فیض کے شعری مجموعوں کا اجمالی جائزہ

: محمدی بیگم، ریسرچ اسکالر،  شعبہ اردو و فارسی،گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ ’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کو فیض کے مکمل کلیات قرار دیا جاسکتا ہے، جس میں ان کا سارا کلام اور سارے شعری مجموعوں کو یکجا کردیا گیا ہے، بلکہ ان کے آخری شعری مجموعہ ’’ مرے دل مرے مسافر‘‘ کے بعد کا کلام بھی اس میں شامل ہے۔  فیض ؔ کے شعری مجموعوں کی کُل تعداد ’’سات ‘‘ ہے، جن کے نام حسبِ ذیل ہیں:

نیا قانون از سعادت حسن منٹو

نیا قانون از سعادت حسن منٹو منگو(مرکزی کردار) کوچوان اپنے اڈے میں بہت عقلمند آدمی سمجھا جاتا تھا۔۔۔اسے دنیا بھر کی چیزوں کا علم تھا۔۔۔ استاد منگو نے اپنی ایک سواری سے اسپین میں جنگ چھڑ جانے کی اطلاع سنی تھی۔۔۔اسپین میں جنگ چھڑگئی اور جب ہر شخص کو اسکا پتہ چلا تو اسٹیشن کے اڈے میں جتنے کوچوان حلقہ بنائے حقہ پی رہے تھے دل ہی دل میں استاد منگو کی بڑائی کا اعتراف کررہے تھے۔۔۔ استاد منگو کو انگریز سے بڑی نفرت تھی۔۔۔ایک روز استاد منگو نے کچہری سے دو سواریاں(مارواڑی) لادیں اور انکی گفتگو سے اسے پتہ چلا کے ہندوستان میں جلد ایک آئین کا نفاذ ہونے والا ہے تو اسکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔ سنا ہے کہ پہلی اپریل سے ہندوستان میں نیا قانون چلے گا۔۔۔کیا ہر چیز بدل جائے گی؟۔۔۔ ان مارواڑیوں کی بات چیت استاد منگو کے دل میں ناقابلِ بیان خوشی پیدا کررہی تھی۔۔۔ پہلی اپریل تک استاد منگو نے جدید آئین کے خلاف اور اس کے حق میں بہت کچھ سنا، مگر اس کے متعلق جو تصویر وہ اپنے ذہن میں قائم کر چکا تھا ، بدل نہ سکا۔ وہ سمجھتا تھا کہ پہلی اپریل کو نئے قانون کے آتے ہی سب معاملہ صاف ہوجائے گا اور اسکو...

عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، گلبرگہ نیورسٹی گلبرگہ Urdu poetry in the Bahmani period

  عہد بہمنیہ میں اُردو شاعری  Urdu poetry in the Bahmani period                                                                                                 ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبرؔ 9844707960   Dr. Syed Chanda Hussaini Akber Lecturer, Dept of Urdu, GUK              ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کو علمی و ادبی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جب ١٣٤٧ء میں حسن گنگو بہمنی نے سلطنت بہمیہ کی بنیاد رکھی تو اس شہر کو اپنا پائیہ تخت بنایا۔ اس لئے ہندوستان کی تاریخ میں اس شہر کی اپنی ایک انفرادیت ہے۔ گل...