امرود افشین حسین بلگرامی امرود جسے انگریزی میں (Psidium Guava) گجراتی میں جام پھل یا پیٹر‘سنسکرت میں درڑھ بیج اور مرہٹی زبان میں پانڈ ہرے کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔جبکہ اسپینش زبان میں گوائے یابا (Guayaba) فرنچ زبان میں گویا ویئر (Goyavier) میکسیکو‘وسطی اور جنوبی امریکہ میں بسنے والے بہت سے انڈین قبائل سے تعلق رکھنے والے باشندے امرود کو پچھی (Pichi) پوش (Posh) اینانڈی (Enandi) وغیرہ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ منطقہ حارہ (Tropical) کے علاقوں میں پایا جانے والا یہ پھل گول اور ناشپاتی کی شکل رکھتا ہے۔اس کے بیرونی حصے کا رنگ گہرے سبز سے لے کر زردی مائل سبز تک ہوتا ہے۔یہ حصہ بعض اقسام کے امرودوں میں ملائم اور ہموار ہوتا ہے جبکہ کچھ اقسام کے امرودوں کا بیرونی حصہ سخت‘کھردرا اور خشک ہوتا ہے لیکن امرود کی ہر قسم میں یہ خوبی مشترک ہے کہ اس کی بیرونی جلد چمکتی ہوئی رنگت رکھتی ہے جو اسے پسند کرنے والوں کو اپنی جانب راغب کرتی محسوس ہوتی ہے جبکہ اس کی خوشبو کی تو بات ...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.