سلام
وہ دیکھ سید الشہدا حسین جیت گئے
کہ لا الہ کا نعرہ حسین جیت گئے
یہ مانا جنگ تو جیتی یزید نے لیکن
محاذ کرب وبلا کا حسین جیت گئے
زبان حق سے سنے ہم نے جیت کے قصے
کلام حق نے بتایا حسین جیت گئے
شکست فاحش ہوئی لشکر یزیدی کو
تھا فیصلہ یہ خدا کا حسین جیت گئے
ہوا فلک پہ بھی ذکر شہادت شبیر
فرشتے گاتے ہیں نغمہ حسین جیت گئے
یزید ظلم و تشدد حسین صبرو رضا
کہ ظلم صبر سے ہارا حسین جیت گئے
غم حسین میں پھر آسماں بھی رویا تھا
قضا نے جب یہ پکارا حسین جیت گئے
کہا ہے حضرت زینب نے اپنے بھائی سے
ہے فتحیاب نظارہ حسین جیت گئے
کیا عبور ہر اک بحر مشکلات ارشد
اذییتوں کا کنارہ حسین جیت گئے
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
9259589974
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں