تعلیمی نصاب سے قوم پرستی اورسیکولرزم جیسے موضوعات کوحذف کرنے کا مقصد کیاہے؟ اس وقت کورونا کی وبا نے تمام تر شعبۂ حیات کو متاثر کیا ہے ۔بالخصوص تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ گذشتہ مارچ سے اب تک بنیادی اسکولوں سے یونیورسٹی تک کی تعلیم معطل ہے ۔ بعض تعلیمی اداروں کے ذریعہ آن لائن تعلیم کا اہتمام کیا گیاہے لیکن وہ صد فی صد کارآمد نہیں ہے کہ ہمارے پاس پہلے سے اس طرح کا کوئی بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں تھا۔ لیکن حالات کے تحت طریقۂ تعلیم میں تبدیلی بھی ضروری ہے اور حکومت کی جانب سے بھی اس پر زور دیا جا رہاہے ۔قومی سطح پر آن لائن تدریسی نظام کو فروغ دینے کی وکالت بھی ہو رہی ہے۔ مستقبل میں یہ مجوزہ خاکہ حقیقتاً کتنا کامیاب ہوگا یہ ابھی کہنا بہت مشکل ہے۔لیکن یہ مثل تو مشہور ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے لہذا ممکن ہے کہ اس طریقۂ کار کو بھی اپنانا ہوگا لیکن ہمارے روایتی کلاس روم طریقۂ تعلیم کی غیر معمولی اہمیت ہے اور اس کی معنویت سے انکار نہیں اور نہ فرار ممکن ہے۔ بہر کیف! اس وقت میرا موضوع سی بی ایس سی کے نصاب میں جزوی تخفیف ہے۔ ظاہر ہے کہ حکومت کی پہل پر سی بی ایس سی کا یہ فیصلہ...
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.