This is my twenty first poem of this lockdown, entitled "Iltebas-e-Haqeeqat"(The illusion of reality). Please stay at home and stay safe.
نظم ۔۔۔التباس حقیقت
اس نے ریت پر بنائی ہے
میری تصویر
پتلیوں میں سنہرے رنگ بھرے ہیں
جاگتی آنکھوں میں
خواب بنے ہیں
میری ہتھیلی پر کھینچی ہیں
کئی ٹیڑھی میڑھی لکیریں
اور
ایک ،دو ،تین ،چار
گن کر بتایا ہے
مجھ کو بار بار
تیری سب لکیریں
ایک دوسرے کو کاٹ رہی ہیں
اپنی آنکھیں بند کر
ریت پر بنی ہوئی تصویر کو دیکھو
میں اپنی بند آنکھوں سے
اس تصویر کو دیکھ رہا ہوں
اور میرے کانوں میں
سمندر کی آتی جاتی لہروں کی صدا آ رہی ہے !!
از: ڈکٹر مشتاق دربھنگہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں