مضمون نگار : محمدی بیگم، ریسرچ اسکالر، شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی، گلبرگہ۔ حیدرآباد کرناٹک کے علاقے میں یوں تو علمی و ادبی لحاظ سے گلبرگہ کو ایک مرکزی مقام حاصل ہے اس وجہ سے بھی کہ گلبرگہ 600سال قبل سلاطین، بہمنی کا پایۂ تخت رہا ہے۔ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کی فیروز شاہ کے عہد میں آمد نے ایک انقلاب برپا کردیا تھا۔ بہمنی سلاطین کے دور میں علم و ادب کی شمعیں روشن ہوچکی تھیں۔ دکنی ادب کی پیدائش ان ہی علاقوں میں ہوئی تھی۔ اور بہمنیوں کی سرپرستی میں خاص طور پر بیدر میں اس ادب کو کافی فروغ حاصل ہوا اور پہلی معلوم شیریں تصنیف فخر الدین نظامی کی ’’کدم راؤ پدم راؤ ‘‘ہے ۔
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.