گلبرگہ ۷۱ مئی(راست) سید عارف مرشد ؔشریک معتمد وشعبہ نشرواشاعت مجلس شعور ادب گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب شہر گلبرگہ کی نامور و قدآور شخصیت کے سانحہ ارتحال پر مجلس شعور ادب گلبرگہ کے تمام عہدیداران اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور شہر گلبرگہ میں ویسے ہی علمی و ادبی اور اسطرح کی فعال و حرکیاتی شخصیتوں کا فقدان رہاہے۔ ان حالات میں جناب رشید جاوید صاحب کا انتقال ایک دل ہلادینے والا سانحہ ہے۔ مرحوم کی علمی خدمات ناقابل فراموش رہیں۔ مجلس شعور ادب گلبرگہ اس سانحہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کو صبروجمیل اور مرحوم کو اللہ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ....آمین۔
Digital Urdu Magazine to represent Urdu Literature, Urdu News, Health related materials, various function news of Urdu, Beauty tips, Kitchen tips, Urdu Poetry, Urdu Gazals, Urdu Learning Material, and many more.