قدیرالزماں کی ادبی خدمات قابلِ ستائش اور قابلِ رشک ادارہ ذہنِ جدید گلبرگہ کے ”کھلی کتاب:ایک مباحثہ“ سے مختلف اصحاب کا خطاب
قدیرالزماں کی ادبی خدمات قابلِ ستائش اور قابلِ رشک ادارہ ذہنِ جدید گلبرگہ کے ”کھلی کتاب:ایک مباحثہ“ سے مختلف اصحاب کا خطاب گلبرگہ(راست)جناب قدےر زماں ،صاف گو،راست باز اور اےک دردمند انسان ہیں۔اس خیال کااظہار صاحبِ طرز افسانہ نگار،پروفیسرحمید سہروردی نے ادارہ ذہنِ جدےد گلبرگہ کے زےر اہتمام 21دسمبر 2014کو منعقدہ محترمہ شیراز سلطانہ کی مرتب کردہ معروف افسانہ نگار،ڈراما نگار اور ترجمہ نگار جناب قدیرالزماں (حےدرآباد)پر کتاب"کھلی کتاب" کے اےک مباحثے کے صدارتی خطاب میں کیا۔ پروفیسرعبدالحمیدسہروردی نے کہا کہ قدےر زماںکے فکر وفن کے مطالعے کے بعد ےہ کہنا مشکل ہوجاتاہے کہ وہ نومارکسےت ادےب ہےں ےا جدےد۔انھوں نے کہا کہ قدےر زماں نے مختلف موضوعات پر افسانے لکھے ہیں لیکن ان کو ابھی ایک شاہ کار افسانہ لکھنا باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ قدیرالزماں نے تحقیقی نویت کے مضا مین بڑے ہی اثر آفرین انداز میں لکھے ہیں۔ان کی ادبی جہات اور خدمات قابل ستائش اور قابلِ رشک ہیں۔ ممتاز خاکہ نگار ڈاکٹر وہاب عندلیب نے جناب ...